LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Web Desk

26 June 2026

تھانہ سرائے سدھو کے علاقے اولکھ سندھو قبرستان میں دیرینہ عداوت اور بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ اور چاقوؤں و خنجروں کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حق نواز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں خضر حیات، ثمر عباس اور اظہر عباس شامل ہیں، جو آپس میں سگے بھائی ہیں۔ دیگر دو زخمیوں کی شناخت اور ان کی حالت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان آئے تھے کہ اسی دوران وہاں پہلے سے گھات لگائے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور چاقوؤں و خنجروں سے حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مقتول اور زخمی افراد کے بچوں کی رانا برادری کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی، جسے اس خونی واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دے کر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے سدھو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز (THQ) ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔ دوسری جانب، واقعے کے بعد مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جھنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔ تاہم، پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کی چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیا، جس کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔