LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

پاک بھارت میچ میں سپنر اور بیٹنگ پلان اہم,سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس

Web Desk

14 February 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ سلمان علی آغا نے پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ٹیم کی تیاریوں، حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم ہر چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی کنڈیشنز میں سپنرز کا کردار ہمیشہ فیصلہ کن رہا ہے جبکہ فاسٹ بولرز بھی اچھی ردھم میں ہیں، جس سے بولنگ اٹیک متوازن اور مؤثر دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔

کوچ نے عثمان طارق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں آئی سی سی کی جانب سے دو مرتبہ کلیئر کیا جا چکا ہے، اس لیے کسی قسم کی تنقید یا رائے ان کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

بیٹنگ لائن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کی بیٹنگ کم از کم چار نمبر تک مستحکم ہے۔ انہوں نے بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے اہم ستون ہیں اور گزشتہ تین اننگز میں ان کی فارم حوصلہ افزا رہی ہے۔

ٹاس اور میچ پلان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹاس اہم ضرور ہے لیکن کامیابی کا دارومدار اچھی کرکٹ کھیلنے پر ہوتا ہے۔ پاور پلے میچ کا اہم مرحلہ ہوگا اور ٹیم صورتحال کے مطابق حکمت عملی میں رد و بدل کرنے کے لیے تیار ہے۔

فٹنس اپڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹیم ممکنہ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی تیار ہے۔

آخر میں کوچ نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ میں کھیل کے بعد ہاتھ ملانے کی روایت برقرار رہنی چاہیے کیونکہ یہی کھیل کی اصل روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک مضبوط بھارتی سائیڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔