غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مرجائےگا، سعد رفیق
Web Desk
3 April 2026
لاہور/اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اضافے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مجبوریاں ہو سکتی ہیں، لیکن 137 روپے سے زائد کا یکمشت اضافہ غریب آدمی کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرتے کرتے غریب طبقہ ختم ہو جائے گا جبکہ متوسط طبقہ خطِ غربت سے نیچے گر جائے گا۔ انہوں نے عالمی منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر امریکی اور صیہونی حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو اس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑیں گے اور تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوک و افلاس کا شکار ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت 458.41 روپے اور ڈیزل کی قیمت 520.35 روپے مقرر کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026