روس نے ایران کو پابندیوں سے بچانے کےلیے 2.5ارب ڈالرفراہم کیے، برطانوی اخبار
Web Desk
9 February 2026
روس نے ایران کو امریکا کی جانب سے پابندیوں سے بچانےکے لیے 2018 تقریباً 2.5 ارب ڈالر نقدمنتقل کیے۔ برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف ‘ نے بڑا دعویٰ کردیا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے رقوم روسی سرکاری بینک پرومسویاز بینک کے ذریعے تہران کے مرکزی بینک تک پہنچائیں۔دستاویزات کے مطابق یہ رقم اُس وقت بھیجی گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ مجموعی طورپر 37ترسیلات کےذریعے رقوم بھیجی گئیں جن میں سے ہر کھیپ کی مالیت 57 سے 115 ملین ڈالر کے درمیان تھی اور زیادہ تر نوٹ یورپی کرنسی کے بڑے مالیت والے کرنسی نوٹس پر مشتمل تھے۔
برطانوی اخبارکاکہناہےکہ یہ ادائیگیاں روس اور ایران کے درمیان پہلے سے زیادہ گہرے تعلقات کی عکاس ہیں اور ممکنہ طور پر اسلحہ یا فوجی سازوسامان کے بدلے کی گئی ہوں۔ اس حوالے سے سابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی ترسیلات آج بھی جاری ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جب ایران یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون اور میزائل فراہم کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ
1 August 2026
سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 کشمیری تاریخ کا سیاہ باب قرار
1 August 2026
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
1 August 2026
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
1 August 2026
امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا: اقوام متحدہ
1 August 2026
امریکی ووٹرز آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی قیمت ادا کریں گے، ایرانی عہدیدار کا انتباہ
1 August 2026
گریٹر مانچسٹر میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا
1 August 2026
مصر کی دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملہ: خلیج تعاون کونسل کی شدید مذمت
1 August 2026