LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

بھارت نے تیل کی خریداری روکنے کی اطلاع نہیں دی، روس

Web Desk

3 February 2026

روس نےکہاہے کہ اسے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماسکو میں روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک ہمیں اس معاملے پر نئی دہلی کی جانب سے کوئی بیان موصول نہیں ہوا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2025 کے اواخر میں بھارت کے دورے کے دوران بھارت کو تیل کی بلاتعطل فراہمی  کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

فروری 2022 میں روس کے یوکرین پرحملے کے بعد مغربی پابندیوں کے باعث روسی تیل رعایتی نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے جس کے بعدبھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔