LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، حکومت ریلیف کیلئے اقدامات کر رہی: رانا ثنا اللہ

Web Desk

3 April 2026

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک ایسے عالمی توانائی کے بحران کی زد میں ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت پیٹرول دستیاب ہی نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر اس قومی بحران کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کر کے احتجاج کی ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ وقت ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کا نہیں بلکہ ایک باوقار قوم کی طرح بحران سے نکلنے کا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی (Targeted Subsidy) فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔