LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم

Web Desk

14 February 2026

وزیرِاعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ اجرا کر دیا، جس کے تحت ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے میں مسلمان دکھی انسانیت کے ساتھ اپنے وسائل بانٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی کے فرسودہ نظام کو ختم کرتے ہوئے عوام کو باعزت اور شفاف طریقے سے ریلیف فراہم کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں رمضان ریلیف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جاتا تھا، جہاں اشیائے خوردونوش کا معیار ناقص اور خریداری کا عمل تکلیف دہ تھا۔ گزشتہ سال اس نظام کو ختم کر کے ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا گیا، جس کے تحت مستحقین کو براہِ راست نقد رقوم منتقل کی گئیں۔

وزیرِاعظم کے مطابق گزشتہ رمضان میں 20 ارب روپے شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائے گئے، جبکہ رواں برس رمضان ریلیف پیکج کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مستحق خاندانوں میں بھی تقسیم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی تاکہ عمل کو شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔ ہر مستحق خاندان کو بلا امتیاز 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پروگرام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے وہ خود باقاعدگی سے اس کا جائزہ لیتے رہیں گے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے قائم سیل کو مزید فعال بنایا جائے گا۔