LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

کسی سیاسی جماعت کو قومی اداروں کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے: راجہ پرویز اشرف

Web Desk

30 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قومی اداروں کی تضحیک یا توہین کرنے سے گریز کرنا چاہیے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کے بعض الفاظ سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلافِ رائے کا حق ہر جماعت کو حاصل ہے، تاہم اختلاف کرتے ہوئے اخلاقی حدود کا خیال رکھنا اور قومی اداروں کا احترام کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں حالات اس نہج پر پہنچ چکے تھے جہاں آئینی و انتظامی بحران کے پیشِ نظر گورنر راج کے نفاذ کے سوا کوئی دوسرا راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چاہیے کہ وہ ایسا ذمہ دار سیاسی اور انتظامی ماحول پیدا کرے کہ صوبے میں دوبارہ کبھی گورنر راج کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔