کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش، نمازعیدکے اجتماعات متاثر
Web Desk
21 March 2026
عید الفطر کے روز کراچی میں صبح سویرے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ تیز بارش کے سبب کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید کے اجتماعات متاثر ہوئے جبکہ مساجد میں نماز عید کے اجتماعات مساجد کی حدود تک محدود ہوگئے۔
گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی۔ گلشن حدید، اسکیم تینتیس، گلشن اقبال، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، کلفٹن میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ تیرہ اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں گیارہ اعشاریہ چار، پی اے ایف مسرور بیس پر گیارہ ملی میٹر بارش ہوئی۔
اولڈ ایئر پورٹ میں دس اعشاریہ آٹھ، ناظم آباد میں نو اعشاریہ سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ فیصل بیس میں آٹھ، کورنگی میں چار اور سرجانی ٹاؤن میں دو اعشاریہ چھ ملی میٹر بارش ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026