LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس؛ ریلوے نظام کی بحالی، اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹل اصلاحات پر جامع بریفنگ

Web Desk

22 November 2025

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے کی بحالی، جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی تیز رفتار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے تحت “رابطہ” کے 7 ڈیجیٹل پورٹلز فعال ہو چکے ہیں، 56 ٹرینوں اور 54 اسٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ مزید 48 اسٹیشنوں پر 31 دسمبر 2025 تک یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

بریفنگ کے مطابق ریلوے میں فریٹ آن لائن بکنگ سسٹم اور ڈیجیٹل ویئنگ برج کا پائلٹ پراجیکٹ بھی جاری ہے۔ بڑے اسٹیشنوں پر جدید انتظار گاہیں، اے ٹی ایم مشینیں، انفارمیشن ڈیسک اور صفائی کا آؤٹ سورسڈ نظام مسافروں کی سہولت کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

ریلوے کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کے تحت 4 ٹرینیں آؤٹ سورس کی جا چکی ہیں جبکہ جلد مزید 11 ٹرینیں آؤٹ سورس ہوں گی، جس سے مجموعی طور پر اربوں روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔ 40 لگیج وینز، کارگو ٹرینیں، ریلوے اسپتال، اسکول، کالج، ریسٹ ہاؤسز اور ڈرائی پورٹس بھی آؤٹ سورسنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی تا کوٹری سیکشن (ایم ایل ون) اور ایم ایل تھری کی اپ گریڈیشن پر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ حکومت سندھ کے تعاون سے تھر ریل کنیکٹیوٹی منصوبہ بھی جاری ہے۔
مزید یہ کہ اسلام آباد ۔ تہران۔ استنبول ٹرین کے جلد آغاز اور قازقستان۔ ازبکستان۔ افغانستان۔ پاکستان ریل منصوبے پر ابتدائی پیش رفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ریلوے کے بین الاقوامی روابط اور ٹرین لنکس کے منصوبوں کے لیے عالمی معیار کے قانونی و معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور ریلوے کی اراضی و جائیداد کے مؤثر استعمال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے کی ہدایت کی۔