LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

Web Desk

16 June 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ایران امریکہ مفاہمت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکہ مفاہمت کو خطے کے استحکام و امن کیلئے خوش آئند قرار دیا، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اس تاریخی امن مینو فیسٹو پر پاکستان کے مخلصانہ اور کلیدی سفارتی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکہ مذاکرات کی کامیابی، سفارتی پسِ پردہ کوششوں اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا۔

اس اہم بیٹھک میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے صومالیہ میں طویل عرصے سے پھنسے ہوئے محصور پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور وزیر داخلہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوری، باوقار اور بحفاظت وطن واپسی اور بازیابی کیلئے اپنا مؤثر ترین سفارتی کردار ادا کرے۔

ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری، کاروباری برادری کی سہولت اور عام عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس بریک تھرو سے پورے خطے میں پائیدار امن اور تجارتی راستوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے خطے میں امن کے قیام کے لئے ناقابل فراموش اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، خطے میں طویل کشیدگی کے خاتمے کا اصل کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے اور ہم اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں کہ ہماری ان حقیر عسکری و سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر قبولیت اور کامیابی ملی۔