تاریخی قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹلائزیشن کے بڑے منصوبے کا آغاز
Web Desk
12 March 2026
قائداعظم لائبریری کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کا بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ دو سے تین برسوں میں لائبریری کے بیشتر علمی و تحقیقی ذخائر کو آن لائن دستیاب بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب لائبریریز کاشف منظور نے بتایا کہ قائداعظم لائبریری نہ صرف لاہور بلکہ ملک کی اہم ریفرنس اور تحقیقی لائبریریوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں تقریباً 1.5 لاکھ کتابیں موجود ہیں اور لاکھوں آن لائن تحقیقی وسائل تک بھی رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے تحت ذخائر کو مرحلہ وار آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ محققین اور طلبہ دنیا کے کسی بھی حصے سے اس علمی سرمایہ سے فائدہ اٹھا سکیں۔
لائبریری کی موجودہ عمارت کی تاریخ انیسویں صدی کے وسط تک جاتی ہے، جسے ابتدائی طور پر جم خانہ کے طور پر استعمال کیا گیا، بعد ازاں یہ عمارت سول سروسز اکیڈمی کے لیے مختص ہوئی اور مارشل لا کے دوران فوجی دفاتر کے لیے استعمال ہوئی۔ 1984 میں اسے باقاعدہ عوامی لائبریری میں تبدیل کیا گیا۔
کاشف منظور کے مطابق قائداعظم لائبریری بنیادی طور پر ریفرنس اور تحقیقی مواد کے لیے ہے، مگر سی ایس ایس اور پی ایم ایس سمیت دیگر مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ بھی یہاں آ کر مستند علمی ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
طلبہ نے بھی لائبریری کی اہمیت پر زور دیا، سی ایس ایس کے امیدوار غلام مرتضیٰ نے کہا کہ آن لائن مواد دستیاب ہوتا ہے لیکن اس کی درستگی پر سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ کتابوں میں مستند حوالہ جات دستیاب ہیں۔ طالبہ صبا احمد نے کہا کہ کئی سرکاری دستاویزات، ریکارڈ اور نایاب کتابیں اب بھی آن لائن دستیاب نہیں ہیں، اس لیے لائبریری تحقیقی اور تعلیمی مقاصد کے لیے آج بھی ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں: بیرسٹرعقیل ملک
20 November 2026
ن لیگ سے اتحاد ملک کی خاطر کیا، نئے صوبوں پر عوامی رائے اہم ہے: گورنر پنجاب
20 November 2026
سی ڈی ڈبلیو پی نے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
20 November 2026
ای سی سی اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری
20 November 2026
پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا
20 November 2026
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
20 November 2026
ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع
20 November 2026
خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی
20 November 2026