قطرکا بھی ایران اورامریکا کی کشیدگی کم کرانےکےلیے سفارتی کوششوں کا اعلان
Web Desk
3 February 2026
قطربھی پاکستان کے نقش قدم پر۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کا اعلان کردیا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے علاقائی تعاون جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ دوحہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں سرگرم ہے اور بحران کو بڑھنے سے روکنے اور سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوحہ تمام فریقین سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے تناؤ کو روکنے کے لیے پرامن حل تلاش کرنے اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع میں کسی بھی طرح کی شدت علاقائی سلامتی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دو روزقبل تہران میں سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکہ جمعے کو ترکی میں مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں فریقین کے علاوہ میزبان ترکیہ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان اور عمان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ
2 August 2026
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
2 August 2026
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا
1 August 2026
پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
1 August 2026
ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ
1 August 2026
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
1 August 2026
افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
1 August 2026
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
1 August 2026