LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان 2 ماہ بعد ٹیلیفونک گفتگو

Web Desk

10 March 2026

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ شام ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ گفتگو کاروباری، کھلی اور تعمیری نوعیت کی تھی، جیسا کہ عموماً روس اور امریکا کی قیادت کے درمیان ہوتا ہے۔اوشاکوف کے مطابق امریکی صدر نے روسی صدر کو فون کر کے عالمی صورتحال میں حالیہ پیش رفت سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ گفتگو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے باقاعدگی سے جاری رہیں، جس پر دونوں رہنماؤں نے آمادگی ظاہر کی۔

اوشاکوف نے کہا کہ یہ گفتگو مجموعی طور پر کافی بامعنی رہی اور امکان ہے کہ اس کے بین الاقوامی سیاست میں دونوں ممالک کے آئندہ تعاون پر عملی اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد روس اور امریکا کے صدور کے درمیان پہلی ٹیلیفونک گفتگو تھی اور یہ رابطہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد پہلی معلوم ہونے والی بات چیت بھی ہے۔