پنجاب: ٹرانسپورٹروں سے مذاکرات کامیاب، کرایوں میں 25 فیصد اضافہ
Web Desk
3 April 2026
لاہور: محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹرانسپورٹ یونینز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں عوام کو کسی حد تک ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 65 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا تھا، جسے حکومت نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے 25 فیصد تک محدود کر دیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور کے تمام بس اڈوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نیا کرایہ نامہ فوری طور پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔ نئے نرخوں کے مطابق لاہور سے کراچی کا ایگزیکٹو کرایہ اب 9650 روپے، جبکہ کوئٹہ کا کرایہ 5600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مری اور سوات کے سیاحتی مقامات کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026