LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

Web Desk

27 March 2026

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر کھلی فضا میں ہر قسم کے ڈرون کے استعمال پر اب 25 اپریل تک مکمل پابندی رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق، اس پابندی کا مقصد امن و امان کا قیام اور حساس تنصیبات سمیت عوامی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم، شہریوں کی سہولت کے لیے ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ منتظمین پر عائد ہوگی۔

حکومتی احکامات کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔