LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری، جمعہ کو چھٹی کا اعلان

Web Desk

1 April 2026

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب کے تعلیمی نظام میں ایک غیر معمولی تبدیلی لاتے ہوئے اب جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی، جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار روز (پیر سے جمعرات) تدریسی عمل کے لیے کھلے رہیں گے۔

نئے اوقاتِ کار کے مطابق، سکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے اور دوپہر ڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے سکولوں کے لیے بھی خصوصی شیڈول تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت مارننگ شفٹ ساڑھے 12 بجے ختم ہوگی، جبکہ سیکنڈ شفٹ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد تدریسی عمل کو زیادہ مؤثر بنانا اور اساتذہ و طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر پنجاب کے تمام اضلاع بشمول لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد پر ہوگا۔ ماہرینِ تعلیم اس فیصلے کو تعلیمی ڈھانچے میں ایک تجرباتی لیکن اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔