LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

پنجاب بھر میں 25سے 30 مارچ تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Web Desk

23 March 2026

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 25 مارچ سے 26 مارچ کی صبح تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ 28 سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ بھی بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے علاقوں بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔