LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

راجن پور کے سونمیانی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، مغوی بازیاب

Web Desk

5 November 2025

پنجاب پولیس نے راجن پور کے علاقے سونمیانی کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق راجن پور پولیس کی نفری ڈاکوؤں کی کمین گاہ میں داخل ہوئی تو شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ڈاکو اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مغوی گل گانور کو چند روز قبل کچہ بنگلہ اچھا سے اغوا کیا گیا تھا اور ڈاکو اس کی رہائی کے بدلے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، جس کے بعد کارروائی کا دائرہ تیز کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے مغوی کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرایا جبکہ علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کچے کے تمام علاقوں سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا