LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط

وساکھی فیسٹیول: پنجاب حکومت نے 26 ہزار یاتریوں کی آمد کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کر دیا

Web Desk

4 April 2026

محکمہ داخلہ پنجاب نے 10 سے 19 اپریل تک منعقد ہونے والے 327ویں وساکھی فیسٹیول کے لیے جامع سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق، اس سال دنیا بھر سے 26 ہزار سکھ یاتری فیسٹیول میں شرکت کریں گے، جن میں بھارت سے آنے والے 3 ہزار یاتری بھی شامل ہیں۔ پنجاب پولیس کو سڑکوں، گورودواروں اور قیام گاہوں پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور سرچ لائٹس کی تنصیب مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام تقریبات کی سکیورٹی نگرانی کے لیے کم از کم ایس پی رینک کا افسر تعینات کیا جائے گا اور سپیشل برانچ تمام مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کی سکریننگ یقینی بنائے گی۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی کمپنیاں گورودواروں پر بلاتعطل بجلی فراہم کریں اور فیسٹیول سے قبل متعلقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشنز مکمل کیے جائیں۔ ای ٹی پی بی کو پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی اور بھارتی حکام سے پیشگی رابطے کا کہا گیا ہے۔ ایف آئی اے واہگہ بارڈر پر بائیومیٹرک آلات کے ذریعے امیگریشن کا عمل تیز کرے گی، جہاں بزرگوں اور خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ یاتریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک اور رضاکار موجود ہوں گے، جبکہ پنڈال میں پانی، اے سی اور واش رومز کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔

طبی سہولیات کے لیے ہر قافلے کے ساتھ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور 2 ایمبولینسز موجود رہیں گی، جبکہ متعلقہ اضلاع میں فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز بھی قائم کیے جائیں گے۔ یاتریوں کی تمام بسوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور کسی بھی خرابی کی صورت میں ہر قافلے کے ساتھ ایک اضافی بس متبادل کے طور پر چلے گی۔ مزید برآں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے کی چیکنگ اور ستھرا پنجاب کا عملہ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے گا۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک اور نارووال میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں اور تمام ڈی سیز و ڈی پی اوز کو سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔