LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب بجٹ 2026-27 پیش

Web Desk

16 June 2026

صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف اس عظیم امن معاہدے پر مخلصانہ سفارتی کوششوں کے باعث مبارکباد کے حقیقی مستحق ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملکی سلامتی اور علاقائی امن کے لیے کوششوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی امن معاہدے پر بھرپور مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اور معرکۂ حق میں پاکستان کی اس سفارتی کامیابی کی آج پوری دنیا معترف ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے عالمی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری رہنے والی حالیہ جنگ نے عالمی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی تھیں، تاہم اس مشکل ترین دور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کفایت شعاری کی ایک عمدہ اور بے نظیر مثال قائم کی۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے واضح کیا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پنجاب میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دی گئی، جبکہ حکومتی سطح پر اخراجات کم کرنے کے لیے صوبائی وزیروں کی تنخواہوں پر باقاعدہ کٹ لگایا گیا، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز شریف کی متحرک قیادت میں کیے گئے ان انقلابی کاموں کو ہر باوقار فورم پر سراہا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور بچانے کے لیے ہر ممکن تزویراتی کردار ادا کیا ہے۔ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہولناک سیلاب کے دوران متاثرہ عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی گئی اور آج اسی محنت کا نتیجہ ہے کہ پنجاب میں عوام کی دہلیز پر تمام بنیادی طبی و سماجی سہولیات کامیابی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر میں عزم ظاہر کیا کہ پنجاب کا ہر ضلع اور ہر تحصیل ترقی کے اس شاندار سفر میں برابر کی شریک ہے، اور مریم نواز نے پنجاب میں واقعی انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعِ پاکستان کی مضبوطی اور وفاق کو مستحکم کرنے کے لیے پنجاب نے ہمیشہ بڑا بھائی ہونے کا اپنا تزویراتی اور اہم کردار نیکی کے ساتھ ادا کیا ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مالیاتی اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پنجاب نے اپنے اخراجات کو کنٹرول کر کے 546 ارب روپے وفاق کو فراہم کیے ہیں، کیونکہ پنجاب معاشی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے روزگار کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو سو فیصد میرٹ پر نوکریاں دی گئی ہیں اور حکومت نے تمام غیر ضروری اور شاہانہ اخراجات پر سختی سے قابو پانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، سستا پٹرول اور سستا ڈیزل کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے 25 ارب روپے وفاقی حکومت کو نقد دیے ہیں۔ وزیر خزانہ نے سال 2025 کے دوران آنے والے تاریخی سیلاب کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس قدرتی آفت سے پنجاب کے 27 اضلاع شدید متاثر ہوئے تھے۔ تاہم حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تمام متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر معیاری خوراک، ضروری ادویات، پینے کا صاف پانی، عارضی رہائش (خیمے) اور دیگر تمام بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا۔