LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

توانائی بحران: پنجاب میں کالجز اور جامعات بھی ہفتے میں صرف 4 دن کھلے رہیں گے

Web Desk

1 April 2026

توانائی کے جاری بحران پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے کالجز اور جامعات میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ادارے ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے۔

اس سے قبل اسکولوں کے لیے بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے جا چکے ہیں، جبکہ اب اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھی اس پالیسی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ توانائی کے استعمال میں کمی لانے اور بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور یہ پالیسی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک صورتحال میں بہتری نہیں آتی۔