LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم: عاقب اللہ خان سمیت متعدد رہنماؤں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ مل سکی

Web Desk

19 March 2026

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ان کے رفقاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے، تاہم آج کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے تمام پارٹی قائدین کو داہگل ناکہ سے ہی واپس روانہ کر دیا گیا۔

ملاقات کی غرض سے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاقب اللہ خان، پنجاب اسمبلی کے رکن تنویر اسلم راجہ، میجر (ر) لطاسب ستی اور زین العابدین داہگل ناکہ پہنچے تھے، لیکن انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب، فہرست میں نام شامل ہونے کے باوجود جاوید کوثر اور چوہدری افتخار حسین ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آئے۔

اس موقع پر نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی داہگل ناکہ پہنچے، حالانکہ ان کا نام ملاقاتیوں کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں تھا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد تمام رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پروٹوکول اور مقررہ وقت کی پابندی کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔