ویتنام کے بعدپاکستان میں سب سے زیادہ پیٹرول مہنگاہواہے، بیرسٹرگوہر
Web Desk
3 April 2026
ویتنام کے بعدپاکستان میں سب سے زیادہ پیٹرول مہنگاہواہے، بیرسٹرگوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ویتنام کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ہم نے نائجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بات انہوں ںے تیمور سلیم جھگڑا اور اخونزادہ حسین یوسف زئی کے ساتھ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام پاکستانی اور غریب کاشت کار شدید متاثر ہوتا ہے، حکومت نے غیر ضروری طور پر شدید اضافہ کیا، 96 ممالک میں پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ ہوا لیکن دنیا میں ویتنام کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ہم نے نائجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ خرچیوں کی وجہ سے پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جارہا، حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔
اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتی جب پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو وزیراعظم خود عوام کو بتاتے ہیں اور جب بڑھتی ہے تو وزرا کو آگے کر دیتے ہیں، ایک دن میں پیٹرول کی قیمت 137 روپے بڑھی ہے، مارچ اپریل 2022ء میں پیٹرول کی قیمت 139 روپے تھی اور آج ایک دن میں اتنی قیمت بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں حکومت نے غیر ضروری طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا حکومت چاہتی تو محدود اضافہ کرسکتی تھی، سبسڈی کے نام پر فراڈ کیا جارہا ہے، یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، پیٹرول بڑھانے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ترکیہ، تھائی لینڈ، چین حتیٰ کہ افغانستان میں بھی پیٹرول پاکستان سے سستا ہے، یہ صرف قیمت میں اضافہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ اس کی مد میں لیوی بھی بڑھا رہے ہیں، انہوں نے کسٹم ڈیوٹی بھی بڑھائی ہے، کلائمیٹ لیوی بھی انہوں نے ختم نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ اکانومی ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے خریدا ہوا جہاز بیچیں، گریڈ بیس اور اکیس اور دیگر بیوروکریسی کا مفت پٹرول ختم کریں، جب یہ بیورو کریسی جیب سے پٹرول ڈلوائے گی تو دیکھیں گے یہ کن اصلاحات کی تجویز دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026