ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا
Web Desk
14 February 2026
حکومتی شخصیات نےتحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا ایک پینل آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیات کا رابطہ ہوا جس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ ڈاکٹرز کا پینل آج ہی معائنہ مکمل کرے گا۔ حکومت کی جانب سے اس پیش رفت سے پارٹی قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے مطالبے کیلئے اسلام آباد کے تین مختلف مقامات پر دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ادھر ریڈ زون میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ موقع پر قیدی وینز بھی موجود ہیں جبکہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ صورتحال ملک کی سیاسی فضا پر اثرانداز ہو سکتی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026