پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کی مذمت، تحمل اور سفارت کاری پر زور
Web Desk
11 March 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور ایک خودمختار ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی بلااشتعال کارروائی قابلِ مذمت ہے جبکہ اس معاملے میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی غیر مشروط حمایت پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات پہلے ہی غیر مستحکم مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔
تحریکِ انصاف نے اپنے قائد عمران خان کے وژن اور سابقہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی کیلئے فوری طور پر سفارتی روابط کو فروغ دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے عوام طویل جنگوں، بیرونی مداخلتوں اور جغرافیائی سیاسی رقابتوں کا پہلے ہی بھاری خمیازہ بھگت چکے ہیں۔
تحریکِ انصاف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو امن، علاقائی استحکام، خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مبنی اصولی خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026