LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

عالمی یومِ زیرو ویسٹ: صدر زرداری کا خوراک کے ضیاع میں کمی پر زور

Web Desk

30 March 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں خوراک کے ضیاع کو ایک سنگین قومی چیلنج قرار دیتے ہوئے اسے ہر سطح پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ رواں برس اس دن کی خاص توجہ خوراک کے ضیاع پر ہے، جو نہ صرف عام شہری کی زندگی سے جڑا ہے بلکہ ملک کی معیشت اور ماحول پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

صدر مملکت نے نشاندہی کی کہ منڈی تک پہنچنے سے قبل فصلوں کا خراب ہونا اور ناقص ذخیرہ کاری (Storage) پاکستان جیسے زرعی ملک کے لیے بڑے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم خوراک ضائع کرتے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ پانی، زمین اور توانائی جیسے قیمتی وسائل بھی ضائع ہوتے ہیں۔ مزید برآں، لینڈ فل میں جانے والی خوراک ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کا باعث بنتی ہے۔

صدر زرداری نے زرعی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ‘بعد از برداشت’ (Post-harvest) نقصانات کو کم کرنے اور جدید کولڈ چین سسٹم اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرکاری و نجی اداروں اور کاروباری مراکز کو ذمہ دارانہ منصوبہ بندی اختیار کرنے اور اضافی خوراک کو ضائع کرنے کے بجائے مستحق افراد تک پہنچانے کی اپیل کی۔ صدر نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ گھریلو سطح پر محتاط خریداری اور درست ذخیرہ کاری کو یقینی بنا کر اس قومی ذمہ داری میں اپنا حصہ ڈالیں۔