LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط

جمہوریت انصاف سے مشروط، تمام ادارے قانون کی پاسداری یقینی بنائیں: صدر زرداری

Web Desk

4 April 2026

اسلام آباد/لاڑکانہ: صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی اس رائے کا حوالہ دیا جس کے مطابق بھٹو کو منصفانہ ٹرائل (Fair Trial) کا حق نہیں ملا تھا۔ صدر نے واضح کیا کہ مارشل لا کے دور میں قانونی تقاضوں اور اپیل کے حق کو نظر انداز کیا گیا، جس کے اثرات براہِ راست ملک کے جمہوری ڈھانچے پر پڑے۔ انہوں نے 1973 کے آئین کو بھٹو دور کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی بقا کا ضامن قرار دیا۔

دوسری جانب، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دادا کو ایک عالمی مدبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں۔ انہوں نے زرعی و صنعتی اصلاحات اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے جیسے تاریخی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے پاکستان کی خود مختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا۔