LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

Web Desk

24 March 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے بے مثال خدمات انجام دینے والے افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ اعزازات جوانوں کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں دیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، منظور شدہ اعزازات میں 11 ستارہ بسالت اور 475 تمغہ بسالت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 130 امتیازی اسناد اور 378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اعلیٰ فوجی اعزازات کی فہرست میں 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 136 تمغہ امتیاز (ملٹری) بھی شامل ہیں، جو ان افسران کو دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی متعلقہ فیلڈز اور آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اعزازات پاکستان کے دفاعی وقار کو بلند کرنے والے غازیوں اور شہدا کے لواحقین کو ایک پروقار تقریب میں دیے جائیں گے۔