آصف علی زرداری کی دوحہ میں عراقی صدر سے ملاقات تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
4 November 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے دوحہ میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عراق کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے اور ویزہ سہولتوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔عراقی صدر نے صدر آصف علی زرداری کو دورۂ عراق کی دعوت دی، جسے صدرِ مملکت نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے بعد جلد دورۂ عراق کریں گے۔صدرِ مملکت نے ملاقات میں پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکومت کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ عراق میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کا مضبوط پل ہے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر برائے قطر بھی موجود تھے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی
9 September 2026
سندھ بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا فیصلہ
9 September 2026
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل
9 September 2026
پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری
9 September 2026
حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن
9 September 2026
کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
9 September 2026
کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم
9 September 2026
سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا
9 September 2026