LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر مثبت فیڈ بیک

Web Desk

12 December 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال پر مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا گیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق بینک وفد نے ملکی معاشی استحکام پر مثبت فیڈ بیک دیتے ہوئے حکومت کے جاری اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ای ایف ایف پروگرام میں بینک کا کردار ملکی مارکیٹ کانفیڈنس میں اضافے کا باعث بنا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے حکومتی اصلاحاتی ترجیحات، مالی نظم و ضبط، اور معاشی استحکام کے لیے جاری اقدامات پر وفد کو آگاہ کیا۔

بات چیت کے دوران نجکاری پروگرام، غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI)، اور انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹس تک پاکستان کی رسائی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے نجکاری پروگرام سے متعلق مضبوط مالی مشاورت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وفد کو پانڈا بانڈ اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان کو ترجیحی مارکیٹ قرار دیتے ہوئے حکومتی معاشی ایجنڈے کے لیے ایڈوائزری اور فنانسنگ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بینک نے جی سی سی ممالک سمیت عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں توانائی اور ٹیکسیشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

فریقین نے اتفاق کیا کہ معاشی اصلاحات کی رفتار کو برقرار رکھنا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا مستقبل کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔