LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کا آبی قلت، اصلاحات اور بھارتی اقدامات پر اظہارِ تشویش

Web Desk

22 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ‘عالمی یومِ آب’ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو آبی قلت کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئر نظام میں ہونے والے ردوبدل نے مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ وزیراعظم نے صاف پانی تک رسائی کو بنیادی انسانی حق قرار دیتے ہوئے آبی وسائل کے انتظام اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

حکومتی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی آبی پالیسی کے تحت اصلاحات جاری ہیں اور مستقبل کے لیے پانی محفوظ بنانے کی خاطر ملک بھر میں 18 چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیمز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ہدف بیان کیا کہ مؤثر نہری نظام کے ذریعے پانی کے ضیاع میں 33 فیصد کمی اور زرعی استعمال میں 30 فیصد اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ارسا (IRSA) کے ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا بھی ذکر کیا، جس سے دریاؤں کے بہاؤ کی بروقت نگرانی اور بین الصوبائی پانی کی تقسیم میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کی بیرونی آبی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔