ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیراعظم
Web Desk
4 April 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ مرحوم لیڈر کی قومی، سیاسی اور آئینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے خاص طور پر 1973 کے آئین کی تیاری اور منظوری میں بھٹو کے تعمیری کردار کا ذکر کرتے ہوئے اسے ملک میں پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد قرار دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی، خوشحالی اور دفاعی استحکام کے لیے خلوصِ نیت سے کام کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی اور عوامی طرزِ حکمرانی کو فروغ دے کر عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نے ان کی بلندیِ درجات کے لیے دعا بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026