شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس، مختلف امور پر غور
Web Desk
30 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا ایک اہم سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت روس کے اس متوقع دورے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دورے سے جڑے تمام امور، پروٹوکول اور تجارتی ایجنڈے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک بڑا اور اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ماسکو کا دورہ کرے گا، جو وہاں روسی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف اپنے اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے مشترکہ بزنس فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
اس دورے کو دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور معاشی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026