گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس
Web Desk
8 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے لیے وفاقی حکومت کے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اس منصوبے کو گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاق کا تحفہ قرار دیتے ہوئے پاور ڈویژن کو اس کی بروقت تکمیل اور شفافیت یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحول دوست اور سستی توانائی کا فروغ قومی توانائی پالیسی کا اہم جزو ہے، اس لیے منصوبے کی تمام ادائیگیاں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن (تیسرے فریق کی توثیق) کے بعد کی جائیں۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت دسمبر 2026 تک 499 سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر بیٹری اسٹوریج سمیت 18 میگاواٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا، جبکہ 82 میگاواٹ یوٹیلٹی اسکیل سولر منصوبے کا پی سی ون حتمی منظوری کے لیے ایکنک (ECNEC) کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس 82 میگاواٹ منصوبے سے تقریباً 13 لاکھ افراد مستفید ہوں گے جس سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور سروس کا معیار بہتر ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات
8 July 2026
ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
8 July 2026
بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر
8 July 2026
خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی
8 July 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
8 July 2026
رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا کیس؛ مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار
8 July 2026
نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا
8 July 2026
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026