LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

Web Desk

22 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو انتہائی گرم جوش اور دوستانہ رہی، جس میں انہوں نے ایک دوسرے کے عوام اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعائیں کیں۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پرابوو سوبیانتو نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ تمام علاقائی اختلافات کو محض مذاکرات اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجود دیرینہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، بشمول تجارت اور عوامی سطح پر رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کو سراہا۔