وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتوں کے بوجھ سے عام آدمی کو بچانے کے لیے اپنے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے اب تک 129 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت کر کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے مزید ریلیف پیکجز کی حتمی تجاویز پیش کی جائیں۔
حکومتی حکمتِ عملی کے تحت اب پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور پوری سپلائی چین کی نگرانی ایک جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی چین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026