خلیجی بحران اور عوامی ریلیف، وزیراعظم کا بڑا ایکشن: اشرافیہ پر بوجھ، غریب کو ریلیف دینے کا فیصلہ؛
Web Desk
30 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت خلیجی بحران کے پاکستان پر اثرات اور پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ عالمی بحران کے باوجود حکومت کمزور اور متوسط طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتی اخراجات میں تاریخی کٹوتی کرتے ہوئے 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی گئی ہیں تاکہ بچت شدہ رقم عوامی ریلیف پر خرچ کی جا سکے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں براہِ راست پیٹرول سبسڈی فراہم کی جا سکے۔ وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کی بڑی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین (HOBC) پر لیوی بڑھائی جائے گی، تاہم جیٹ فیول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اجلاس کو انٹیلیجنس بیورو (IB) کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں وزیراعظم کی ‘سادگی مہم’ پر ہونے والی پیش رفت کی توثیق کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن اور ادویات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور سپلائی چین میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف ریلیف کی فراہمی اور سفارتی محاذ پر خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026