وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر کو فون، عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی
Web Desk
20 March 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیراعظم نے صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی، جس کا صدر علیوف نے پاکستانی عوام کے لیے گرمجوشی سے جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ میں اتحاد کی دعائیں کیں اور ایران و خلیج میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فوری کشیدگی کم کرنے، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تمام مسائل کے حل پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا
18 July 2026
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
18 July 2026
وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں
18 July 2026
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ
18 July 2026
چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
18 July 2026
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026