سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم نے بحران میں سعودی تحمل کو سراہا، امن کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
Web Desk
29 March 2026
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں قیام امن کے حوالے سے بات کی گئی۔
مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کی میزبانی میں چار ملکی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکت کے بعد سعودی خارجہ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے۔
سعودی وزیرِ خارجہ کی آمد پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔ بعدمیں وزیراعظم نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پروزیرِ خارجہ اسحاق ڈاراور مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔
ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا اور خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے موجودہ بحران کے دوران سعودی عرب کی جانب سے اختیار کردہ غیر معمولی تحمل کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں ولی عہد کے ساتھ اپنی گفتگوؤں کا حوالہ دیا، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ہونے والی ملاقات بھی شامل ہے۔
انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو موجودہ بحران کے دوران پاکستان کی وسیع سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا جن میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شامل ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی صورتحال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں اور قریبی رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026