LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدارملک میں موجود ہے، وزیراعظم شہبازشریف

Web Desk

29 March 2026

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس خطے کی صورتحال کے پیش نظرایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ویڈیو لنک اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، جس قدر ممکن ہوسکا، گزشتہ تین ہفتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا، تیل کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے دیے، یہ رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، دفاتر اور کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا صوبائی حکومتیں موٹرسائیکل، رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام کرانےکیلئے سہولیات فراہم کریں، اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا، موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو حکومت کی طرف سے دیے جانے والے ریلیف سے مستفید ہونے کا موقع ملےگا۔