LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ

پی آئی اے کی حج آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل، 60 ہزار سے زائد عازمین کو حجازِ مقدس پہنچائے گی

Web Desk

28 March 2026

کراچی: قومی ایئرلائن (PIA) نے حج 2026 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کا یہ آپریشن 18 اپریل 2026 سے باقاعدہ شروع ہوگا اور 21 مئی تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے ذریعے مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمینِ حج کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق، اس سال 202 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جن میں 49 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 11 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت سفر کرنے والے عازمین شامل ہوں گے۔ پی آئی اے ملک کے بڑے شہروں بشمول اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہِ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔

حج آپریشن کے لیے قومی ایئرلائن اپنے بیڑے میں موجود بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کرے گی۔ فریضہِ حج کی ادائیگی کے بعد، بعد از حج آپریشن (حجاج کی واپسی) کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جو 30 جون 2026 تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے عازمین کی سہولت کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز اور معاونت فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔