LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا

پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا؟

Web Desk

25 March 2026

 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی سفر کرنے والے ہم وطنوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کا لندن کے لیے براہِ راست فلائٹ آپریشن 6 سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، قومی ایئرلائن 29 مارچ سے اسلام آباد اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ (Heathrow Airport) کے ٹرمینل 4 کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ابتدائی طور پر پی آئی اے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی، جن میں اسلام آباد سے تین اور لاہور سے ایک پرواز شامل ہوگی۔ ان پروازوں کے لیے جدید بوئنگ 777 (Boeing 777) طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ اس آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی مجموعی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 ہو جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سالہ تاریخی رشتہ ہے اور یہ ایئرلائن کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، اور اب انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ مسافروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے۔