LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا

Web Desk

25 September 2026

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں اوگرا (OGRA) کے پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 28 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 391 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، ہائی سپیڈ ڈیزل کے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے اس کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی ایکس ڈپو قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں، ایکسچینج ریٹس، امپورٹ پریمیم اور دیگر لاگت کے اخراجات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔