بھارت میں 4سال بعد پیٹرول کی قیمت میں 3روپے اضافہ، اپوزیشن کا شدیداحتجاج
Web Desk
15 May 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ 4 سال بعد کیا گیا ہے جس سے پیٹرول کی قیمت 97.77 جبکہ ڈیزل کی قیمت 90.67 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
اپوزیشن کی اہم جماعت کانگریس نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے انتخابی اخراجات کی وصولی کے لیے عوام پر بے جا معاشی بوجھ ڈالا ہے۔
بھارت میں دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں 4 سال بعد 3 روپے کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔
سوشل میڈیا پر بھی مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر تیل کا بحران نہیں تھا تو اچانک قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں اور وہ بھی الیکشن کے فوری بعد ہونے سے شکوک پیدا کردیئے ہیں۔
ادھر مودی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا تاہم حکومت نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ملک اس وقت تیل کے بحران کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026
پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
30 August 2026
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
30 August 2026