مردان: مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق
Web Desk
31 March 2026
ضلع پلوڈھیری کے پہاڑی علاقے میں مائننگ کے دوران اچانک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں محنت کشوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، پہاڑ کا ایک بڑا حصہ کان کنوں پر آ گرا، جس کے باعث وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔
حکام نے اب تک 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مطابق، ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کے لیے 7 ایمبولینسز، خصوصی ڈیزاسٹر گاڑیاں اور ایکسکیویٹرز (بھاری مشینری) موقع پر پہنچا دی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے اور دبے ہوئے افراد کو زندہ نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026