چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کا پہلا ’پانڈابانڈ‘ جاری، 1.75ارب یوآن کے بانڈز فروخت
Web Desk
14 May 2026
پاکستان کی معاشی میدان میں بڑی کامیابی، چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پہلا ‘پانڈا بانڈ’ جاری، 1.75 ارب یوآن کے بانڈز فروخت ہوگئے۔
پاکستانی بانڈز کے اجرا پرچینی سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی ردِعمل سامنے آیا ہے،بانڈز کی طلب مقررہ ہدف سے 5 گنا زیادہ رہی،3 سالہ مدت کے پانڈا بانڈز پر شرحِ سود 2.5 فیصد طے پائی۔
بانڈز کی فروخت کے لیے 1.75 ارب یوآن کے مقابلے میں 8.8 ارب یوآن کی بولیاں موصول ہوئیں۔پانڈا بانڈ کی کامیابی پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔
پانڈا بانڈ کے اجرا سے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اقتصادی دباؤ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی صدر
27 August 2026
باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر
27 August 2026
یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن
27 August 2026
یوکرینی حملے میں مسافر بس نشانہ بن گئی، لڑکی سمیت 9 روسی ہلاک، 6 زخمی
27 August 2026
آزاد کشمیر حکومت سازی، بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کیلئے فائنل
27 August 2026
آبنائے ہرمز مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی
27 August 2026
سانحہ پمز پر حکمران طبقہ زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا: حافظ نعیم الرحمان
27 August 2026
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
27 August 2026