کینیڈا میں صادقین آرٹ نمائش کا افتتاح
Web Desk
2 May 2026
پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں نامور فنکار سید صادقین احمد نقوی کی فنی میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔ صادقین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس تین روزہ نمائش میں صادقین کی اسلامی خطاطی، پینٹنگز، ڈرائنگز اور اردو شاعری کے نادر نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں آغا خان فاؤنڈیشن اکیڈمی ٹورنٹو کے طلبہ، آرٹ ماہرین اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔ نمائش کے دوران ممتاز دانشور اور شاعر اشفاق حسین صادقین کی کثیر جہتی شخصیت اور ان کے فنی فلسفے پر روشنی ڈالیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026