ماسکو: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا روسی وزارتِ خارجہ کی ڈپلومیٹک اکیڈمی کا دورہ
Web Desk
24 December 2025
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے روس میں سفیر فصیل نیاز ترمذی نے ماسکو میں روسی وزارتِ خارجہ کی ڈپلومیٹک اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اکیڈمی کے شعبۂ تربیتِ اعلیٰ برائے روسی و غیر ملکی سفارت کاران کے سربراہ، میخائل گریگوریوِچ تروئانسکی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میخائل تروئانسکی نے پاکستانی سفارت کاروں کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سفارتی عملے نے بین الاقوامی سطح پر مثبت شناخت قائم کی ہے۔
انہوں نے سفیر فصیل نیاز ترمذی کو دعوت دی کہ وہ ڈپلومیٹک اکیڈمی میں روسی اور غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک خصوصی لیکچر دیں جبکہ پاکستانی سفارت کاروں کے لیے تربیتی و پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر سفیر فصیل نیاز ترمذی نے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روسی ماہرین کی جانب سے منعقد کیے جانے والے تربیتی پروگرام پاکستانی سفارت کاروں کو روس سے متعلق گہری آگاہی فراہم کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
انہوں نے اکیڈمی میں لیکچر دینے کی دعوت قبول کرتے ہوئے روسی تعلیمی و سفارتی اداروں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026