موسلادھار بارشوں کا خدشہ، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
Web Desk
13 July 2026
محکمہ موسمیات نے آج سے منگل کے دوران متوقع موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، جبکہ مقامی ندی نالوں اور برساتی ریلوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بحیرہ عرب سے آنے والی مضبوط مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور زیریں علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ایک مغربی لہر بھی ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ تاہم، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر، بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 13 ملی میٹر، بابوسر میں 8 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 5 ملی میٹر، گوپس میں 4 ملی میٹر اور بنجی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سیالکوٹ، ژوب، خضدار، سکردو، چلاس، استور، مالم جبہ اور کالام میں بھی بونداباندی اور بارش ہوئی۔ دوسری جانب، ملک کے گرم ترین علاقوں میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46، سبی میں 45، جبکہ نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دیگر شہروں میں اسلام آباد 37، بہاولپور 40، ڈی جی خان و ملتان 39، ڈی آئی خان 40، پشاور و بنوں 39، سکھر 41 اور مظفرآباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
یمن نے صنعاء ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈے بند کردیئے
13 July 2026
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان، کارگو پر 20 فیصد فیس کا دعویٰ
13 July 2026
ایران، امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
13 July 2026
ایران کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سنبھالنے کے بیان پر ردعمل
13 July 2026
اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات
13 July 2026
نواز شریف دورہ قطر سے واپسی پر چھانگلہ گلی پہنچ گئے
13 July 2026
تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
13 July 2026
برطانیہ نےایرانی پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
13 July 2026